متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سخت قوانین نے پاکستانیوں کے ہوش اُڑ ا دیئے

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سخت قوانین نے پاکستانیوں کے ہوش اُڑ ا دیئے

"نیونیوز "کی لائیونشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔http://www.neonetwork.pk/live-tv 

دبئی: خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک بڑی تعداد کا روزگار ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ان پاکستانیوں کا روزگار پہلے ہی خطرے میں نظر آ رہا تھا لیکن اب دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی غیر ملکیوں کو جاری کئے جانے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کو مزید سخت قوائد و ضوابط کے دائرے میں لانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم کم کرنے کے لئے غیر ملکیوں کو جاری کئے جانے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کے لئے نئی ریگولیشن پر غور کررہی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو متعدد طریقوں سے ریگولیٹ کیا جائے گا، جن میں پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن پرمٹ کی ریگولیشن، رجسٹریشن اور لائسنس فیس کو انجن کپیسٹی، سالانہ ایندھن کی کھپت اور طے کردہ فاصلہ سے منسلک کرنا، ماحول دوست گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن فیس میں تبدیلی، اور ای وہیکلز کے لئے دی جانے والی مراعات جیسے اقدامات شامل ہیں۔ 
شہریوں کو بھی آگاہی فراہم کی جائے گی کہ وہ پرائیویٹ کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دیں، جبکہ سکولوں اور دفاتر کے اوقات میں بھی اس طرح سے تبدیلیاں کی جائیں گی کہ سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو متوازن کیا جاسکے۔