میں اور میرا خاندان نبی کریم حضرت محمد ﷺ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں"، زاہد حامد

 میں اور میرا خاندان نبی کریم حضرت محمد ﷺ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں

"نیونیوز "کی لائیونشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔http://www.neonetwork.pk/live-tv 

 اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ختم نبوت ﷺ کے قانون پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ختم نبوت کیلئے اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق وفاقی وزیر قانون نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ختم نبوتﷺ پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ” میں اور میرا خاندان نبی کریم حضرت محمد ﷺ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔“زاہد حامد نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا کسی احمدی، لاہوری یا قادیانی گروپ کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت نے اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا ہے اور زاہد حامد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔