مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر یا ویڈیوبنانے پرپابندی عائد کردی گئی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر یا ویڈیوبنانے پرپابندی عائد کردی گئی

"نیونیوز "کی لائیونشریات دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔

http://www.neonetwork.pk/live-tv 

ریاض : سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر یا ویڈیو بنانے پرپابندی عائد کردی ہے، ویڈیویا تصاویربنانے پرپابندی کا مقصد لوگوں کی عبادت میں خلل پیدا ہونے سے روکناہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی جنرل اور ڈائریکٹوریٹ پریس اینڈ انفارمیشن نے حکم نامہ جاری کیاہے کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات مکہ اور مدینہ میں دوجگہوں پرحج یا عمرہ زائرین کیلئے تصاویر بنانے اور ویڈیوبنانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

اگر کسی نے سعودی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی توتصاویریاویڈیوبنانے والے کیمرے قبضے میں لے لیے جائیں گے اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

پابندی لاگنے کامقصد دوسرے لوگوں کی عبادت میں خلل ڈالنے سے روکناہے۔میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے تمام ممالک میں سعودی سفیروں کوبھی فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں اسرائیلی شہری نے بیت اللہ میں تصویربناکرسوشل میڈیاپرشیئرکردی تھی جس سے دنیابھرمیں سعودی حکومت کی مینجمنٹ پرانگلیاں اٹھائی گئیں اور شدید تشویش کااظہاربھی کیاگیاتھا۔