حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثرہوں گے، امریکا

حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثرہوں گے، امریکا

واشنگٹن:وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں.

لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا.

تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔خیال رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کے معاملے پر امریکی وزارت خارجہ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
#/S