گلو بٹ کو لاہور میں مظاہرین نے گھیر کر دکان میں بند کردیا

گلو بٹ کو لاہور میں مظاہرین نے گھیر کر دکان میں بند کردیا

لاہور : چیئر کراس میں مذہبی جماعت کے دھرنے میں گلو بٹ شرکت کرنے کیلئے پہنچے تو انہیں مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور دکان میں بند کر دیا


تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون واقعہ سے شہرت پانے والا گلو بٹ جب دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے چیئرنگ کراس پہنچا تو بڑی تعداد میں مظاہرین نے اس کا گھیرائو کر لیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حکومتی نمائندہ بن کر آیا ہے جس کو ہم کسی بھی طور پر قبول نہیں کریں گے بلکہ اس کے ساتھ عبرتناک سلوک کریں گے لیکن وہاں پر موجود چند مظاہرین نے اس بچا لیا اور ایک دکان میں بند کر دیا


مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک کوئی حکومتی نمائندہ آکر اسے نہیں بچائے گا اس وقت تک اس کی رہائی نہیں ہو گی۔