پیمرا نے تمام چینلز کو بحال کر دیا

پیمرا نے تمام چینلز کو بحال کر دیا

اسلام آباد : پیمرا کی طرف سے تمام نیوز چینل بحال کرنے کا حکم دیدیا گیا ٗ گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ۔


تفصیلات کے مطابق پیمرا کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں نیوز چینل پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی ہے کہ انہوں نے کس طرح سے دھرنے کی نیوز کوریج کرنی ہے۔

یاد رہے کہ پیمرا نے ہفتے کے روز فیض آباد دھرنے کی لائیو کوریج کرنے پر تمام نیوز چینل پر پابندی عائد کر دی تھی۔