وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کے مراسلے کا جواب تاحال نہ دیا

وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کے مراسلے کا جواب تاحال نہ دیا


اسلام آباد : فیض آباد دھرنے سے نمٹنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا معاملہ وزارت داخلہ کی جواب کی وجہ سے رک گیا ٗ جی ایچ کیو کے جوابی مراسلے کا ابھی تک وزارت داخلہ کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا ہے


ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک فوج کو تکنیکی غلطیوں پر وضاحت نہیں کی ۔ پاک فوج کو مراسلے کا جواب نہ ملنے کی وجہ سے اب تک ٹرپل ون بریگیڈ نے کوئی نقل و حرکت نہیں کی ہے۔


یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے تکنیکی غلطیوں پر وضاحت مانگی تھی ۔