چین میں دھماکے سے عمارتیں گرگئیں

چین میں دھماکے سے عمارتیں گرگئیں

بیجنگ: چین کے مشرقی شہر ننگبو کی فیکٹری میں زور دار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتیں بھی گرگئیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی ساحلی شہر ننگبو میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارات بھی گرگئیں۔30 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہے جس کےلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ننگبو شہر میں چین کی بین الاقوامی شپنگ پورٹ بھی ہے جہاں سے بڑے پیمانے پر مصنوعات برآمد اور درآمد کی جاتی ہیں جبکہ یہ شہر آٹو مینوفیکچرینگ کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے۔