سنی لیون پر سانپ پھینکے جانے کی ویڈیو نے ریکارڈ بنا ڈالا

سنی لیون پر سانپ پھینکے جانے کی ویڈیو نے ریکارڈ بنا ڈالا

ممبئی: بے باک بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پر سانپ پھینکے جانے کی ویڈیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرم پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ ایک ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی ، مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون ایک چیئر پر بیٹھ کر اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔اسی دوران ان کی شوٹنگ ٹیم کے ایک مرد رکن سنی رنجانی نے ان پر ایک مصنوعی سانپ پھینکا جو ہوبہو اصلی سانپ جیسا دکھائی دے رہا ہے۔مصنوعی سانپ کو دیکھ کر اداکارہ خوف کے مارے ڈر گئیں، اور اسکرپٹ کے پیپر پھینک کر ساتھی رکن سنی رنجانی کے پیچھے بھاگنے لگیں۔سنی لیون کی ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 10 لاکھ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

1618bd72b2deef779fdc50b92cb50109


بعد ازاں اداکارہ نے ایک ٹوئیٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی انسٹاگرام ویڈیو کو پہلی بار اتنی زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔


a8402a0bb1dc0c1db3654ed29124b40e

واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں اپنی آنے والی فلم رومانٹک فلم ’تیرا انتظار ہے‘ کی تشہیر میں مصروف رہنے سمیت متعدد ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔