مظاہرین کا رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر حملہ

مظاہرین کا رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر حملہ

فیصل آباد: فیض آباد آپریشن کے خلاف مشتعل مظاہرین نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے ڈیرے کا گھیراو کر لیاجہاں پولیس اور مظاہرین کے آمنے سامنے آنے کے بعد حالات انتہائی کشید ہو گئے ہیں، تاہم رانا ثنااللہ ڈیرے پر موجود نہیں تھے۔ 
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ کے قریب مذہبی جماعتوں کے مشتعل مظاہرین راناثنا اللہ کے ڈیرے پہنچ گئے جہاں پولیس نے مظاہرین کو مزید پیش قدمی سے روکا تو انہوں نے اہلکاروں پر پتھراو کیا جس سے کئی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ شرو ع ہو گئی اور حالات کشیدہ ہو گئے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 2ہزار کے قریب ہے جو کہ پولیس پر دھاوا بول رہے ہیں جبکہ اہلکار مشتعل مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔