ٹی وی چینلز کے بعد سوشل میڈیا سائٹس بھی بحال

ٹی وی چینلز کے بعد سوشل میڈیا سائٹس بھی بحال

لاہور: پاکستان بھرمیں 28 گھنٹوں بعد سوشل ویب سائٹس بحال کردی گئی۔سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا حکم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ حکام کو دیا۔
پی ٹی اے نے سوشل ویب سائٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کے حکم کے بعد کیا۔پیمرا نے بھی 28 گھنٹوں کے بعد ملک بھر میں چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ 25 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پرمذہبی جماعتوں کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں تمام نجی چینلز اور سوشل ویب سائٹس کی نشریات کو بند کردیا گیا تھا۔