ملک میں قانون کا نظام چاہتے ہیں : سراج الحق

ملک میں قانون کا نظام چاہتے ہیں : سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کرپٹ اشرفیہ ہماری محرومیوں کی ذمہ دار ہے ‘ ملک میں قرآن کا نظام چاہتے ہیں ایسی دنیا چاہتے ہیں دنیا میں ٹرمپ اور غلامان مصطفی میں مقابلہ ہے عوام ٹرمپ کے ساتھ نہیں بلکہ غلامان مصطفی کے ساتھ ہے گرہ مٹ میں ایک بچی کو کپڑوں سے محروم کیا گیا جو اس ظلم و جبر کے خلاف بغاوت نہیں کرتا وہ بڑا منافق ہے ملک میں ظلم اور جبر کا نظام ہے


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام دنیا حسنہ چاہتے ہیں جس میں ایک انسان دوسرے انسان کا غلام نہ ہو‘ کرپشن ‘ غربت ‘ مہنگائی ‘ لوڈشیڈنگ اور سفارش نہ ہو‘ انہوں نے کہا ہمارے نام نہاد حکمران ایسی مرغی کی ماند ہیں جو دانہ ایک جگہ کھاتی ہے اور انڈے دوسری جگہ دیتی ہے ملک کا نقشہ ایسا ہے ایک چور ادھر ہے تو دوسرا چور ادھر ہے ہم نے اعلان کیا ہے جنہوں نے چوری اور لوٹ مار کی ہے اگر وہ خانہ کعبہ کے غلاف میں بھی چھپ گئے ہیں تو انکو ڈھونڈ کر عوام کے کٹہرے میں لائیں گے ۔عوام کے حقوق کیلئے حکمرانوں کے گلوں میں ہاتھ ڈالینگے ‘ انہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت ور ہیں لیکن بے روزگار ہیں مہنگائی کا شکار ہیں۔


سراج الحق نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں کرپشن ہو کیونکہ غریب کرپشن میں ملوث نہیں ہمارے حکمران کرپٹ ہیں جس طرح نواز شریف کو عدالت سے سزا ملی اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں ملوث 436 ملوث افراد کا بھی احتساب ہو۔ کرپٹ اگر مولوی ہے یا میرا بھائی ہم اس کو نہیں مانتے نظریاتی کرپشن ‘ مالیاتی کرپشن اور اخلاقی کرپشن میں جو بھی ملوث ہے ہم ان کا محاسبہ چاہتے ہیں ۔