میرے گھر کے باہر ہلاکت تو دور کی بات کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ، چوہدری نثار

میرے گھر کے باہر ہلاکت تو دور کی بات کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار اپنی ہی جماعت کے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف میدان میں آگئے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر ہلاکت تو دور کی بات کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ،احسن اقبال اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے ایسے بے سروپا بیانات دینے سے گریز کریں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ وہ ہی شخص تھا جو کہتا تھا کہ 3گھنٹے میں علاقہ کلیئر دوں گالیکن اب آپریشن کے بعد سارا بوجھ عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر داخلہ بہانوں کے بجائے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے کیوں نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ چودھری نثار کے گھر کے باہر مظاہرین نے دھاوا بولا تو وہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا