بس چلے تو اس حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں:مولانا فضل الرحمان

بس چلے تو اس حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں:مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو

سکھر:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا آج صرف نام رہ گیا ہے،میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے ہی نہ دوں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں، میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے ہی نہ دوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

سکھر میں ایم ایم اے کے تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، ملک میں جمہوریت کا آج صرف نام رہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم کی وضاحتیں ناکافی اور ناقابل قبول وضاحتیں ہیں،وہ جس طرف ریاست کو لے جارہے ہیں وہ ریاست کا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے، اس ملک کی اصل آزادی وہی ہے جب ہم اپنے فیصلے آزاد قوم کی طرح کرسکیں۔