یورپی یونین نے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کی منظوری دیدی
کیپشن: یورپی یونین سے منظوری کے بعد معاہدے کو اب برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

برسلز: یورپی یونین کے رہنماؤں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو منظور کر لیا۔ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں نے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دی۔

بریگزٹ ڈیل پر27 یورپی ممالک کے رہنماوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گفتگو کے بعد منظوری دی۔ معاہدے کی منظوری برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان 18 ماہ کے مذاکرات کے بعد دی گئی۔

یورپی یونین سے منظوری کے بعد معاہدے کو اب برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی۔

برطانوی حکمراں جماعت کے کئی ارکان معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے۔ برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔