کمر درد کی علامات اور ان سے نجات کا آسان حل

کمر درد کی علامات اور ان سے نجات کا آسان حل
کیپشن: Image by Mulheres Empreendedoras-PI

لاہور:خیال رہے کہ کمر درد دنیا کے ہر پانچ میں سے چار افراد کو زندگی کے کسی حصے میں اپنا شکار بناتا ہے۔

خواتین یا مردوں کے کمر میں درد کی بڑی وجہ اونچی ایڑیوں والے جوتے بھی ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہرین متفق ہیں کہ جب اونچی ایڑی والے جوتے پہنیں جائیں تو کمر کا سارا زور اوپر سے نیچے کی جانب سرایت کرتا ہے جس کے باعث کمرے کی ہڈی اور پٹھے مسلسل دباﺅ کی زد میں ہوتے ہیں۔

بستر یقیناً راحت اور سکون پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن خیال رہے کہ اگر آپ کے استعمال میں غیرمعیاری میٹرس (گدے) ہے تو درحقیقت آپ اپنی کمرے کے لیے متعدد مسائل کو دعوت دے رہے ہیں۔کمر جھکا کر بیٹھنا کمر درد کو بدتر بناتا ہے خاص طور پر اگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔

کمپیوٹر استعمال کرتے کی بورڈ کی جانب جھکنے سے گریز کریں اور بالکل سیدھا بیٹھیں جبکہ کندھوں کو پرسکون رکھیں۔جب کمر میں درد ہو تو سونا مشکل ہوجاتا ہے، مگر اکثر یہ کمر درد ناکافی نیند کی وجہ سے بدتر ہوتا ہے۔

سونے کا خراب انداز کمردرد کو بڑھا دیتا ہے، اگر آپ اکثر کمردرد کا شکار رہتے ہیں تو پہلو کے بل لیٹنے کی کوشش کریں، آپ گھٹنے کے درمیان تکیہ رکھ لیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی قدرتی پوزیشن میں رہے اور کمر کو دباﺅ سے ریلیف ملے۔