نواز شریف کی منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات

نواز شریف کی منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات
شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب مقدمات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔


یاد رہے نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی۔ نیب نے منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات ہو گی اس سے قبل بھی نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔