وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچ گئے جہاں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو میران شاہ کے سماجی اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم میران شاہ میں جرگے سے خطاب بھی کریں گے،ٹی ڈی پیز کی بحالی اورمعاشی اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال،انسداددہشتگردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

ad6041bb646545856d94e8f5033339fd

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کو میران شاہ میں بحالی آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ،عارضی طورپربے گھرافراد کی بحالی ،شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ بھی کریں گے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے جبکہ میران شاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔