قیصرامین بٹ خواجہ سعدرفیق کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

قیصرامین بٹ خواجہ سعدرفیق کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے
کیپشن: فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور: آشیانہ اورپیراگون سکینڈل میں اہم  پیش رفت ہوگئی ، قیصرامین بٹ خواجہ سعدرفیق کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اورپیراگون سکینڈل میں مرکزی ملزم قیصر امین بٹ کو ضلع کچہری میں مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، قیصر امین بٹ نے سیکشن 164 کا بیان مجسٹریٹ کے رو برو قلمبند کرادیا۔جس میں قیصر امین بٹ کو مجسٹریٹ کی عدالت میں روسٹرم پر بلایا گیاتو مجسٹریٹ نے پوچھا آپ پر کوئی دباﺅ تو نہیں اس قیصر امین بٹ نے کہا کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں میں اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کرا رہاہوں۔

قیصر امین بٹ نے کہا کہ 1998 میں پراپرٹی کاکام شروع کیا، 2002 میں خواجہ سعد رفیق نے ندیم ضیا نامی شخص سے متعارف کروایا، خواجہ سعد رفیق نے کہا ندیم ضیا تمھارے ساتھ کام کرے گا۔

انہوں نے کہا ندیم ضیا کی دیگر کمپنیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں، اس بات کا علم نہیں ندیم ضیا کی اور کتنی کمپنیاں ہیں،2006 میں میرا 50 فیصدپر کاروبار شروع ہوگیا۔ قیصر امین بٹ نے کہا کہ ندیم ضیا بعدمیں 92 فیصدکاروبارکا شیئرہولڈر بن گیا،شکوہ بھی کیامیں 50 فیصدکاروبارکاشیئرہولڈرہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری بات کواہمیت نہ دی گئی تو یہ مجھ سے ناانصافی ہو گی۔