کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور ایکٹ آرہا ہے، فواد چوہدری

 کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور ایکٹ آرہا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے قوم سے وہی سلوک کیا جو قصائی بکروں کے ساتھ کرتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  اسلام آباد میں معلومات تک رسائی کے حق کے وفاقی قانون پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل انفارمیشن کمیشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کا کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون وفاق میں بھی نافذ ہو گیا ہے،سرکاری خبررساں ایجنسی عالمی معیار کی طرح بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ قانون نافذ کیا گیا۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور ایکٹ آرہا ہے،ہم سے پوچھا جارہاہے کہ 100 روز میں کیا کیا، تحریک انصاف نے جو اقدامات اٹھائے وہ مثالی ہیں، 100 دن میں وزیراعظم کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کا حساب دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی وجہ سے ادارے کمزور ہیں، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کا 552 ارب روپے کا خسارہ ہے، اس طرح سے ادارے چلانے اور حکومتیں کرنے سے ریاستوں کو خطرہ ہوجاتا ہے، اللہ کا شکر ہے ان سے جان چھوٹ گئی  اور اب یہ قصہ پارینہ ہیں تاہم انہوں نے قوم سے وہی سلوک کیا جو قصائی بکروں کے ساتھ کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سے پوچھا جارہا ہے کہ 100 روز میں کیا کیا،  تحریک انصاف نےجو اقدامات اٹھائے وہ مثالی ہیں،  بیرون ممالک دورے پر عمران خان اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، جب احتساب کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کے پسینے چھوٹتے ہیں تاہم جتنی شفافیت ہوگی اتنی کرپشن کم ہوگی۔