ونڈیز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کا اعلان

ونڈیز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کا اعلان
فوٹو سوشل میڈیا

لاہور :  2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آنے کا موقع مل رہا ہے ، اُمید ہے کہ اس بار پی ایس ایل کے مقابلے شاندار ہونگے ونڈیز  آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔


 پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے ونڈیز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں  پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آنے کا موقع مل رہا ہے ، اُمید ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کے مقابلے شاندار ہونگے ، انہوں نے اپنے مشہور گانے چیمپئنز کے ساتھ کوئٹہ ٹیم کا نام منسلک کرتے ہوئے کچھ بول بھی دہرائے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایونٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بڑے مسائل میں سے ایک یہ بھی رہا ہے کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا، اورٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔