ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق
کیپشن: فوٹو اسکرین شارٹ

انقرہ: ترکی کے شہر استنبول میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چار ترک فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندیرا ہوائی اڈے پر ترک فوجی ہیلی کاپٹی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ترک سرکاری میڈیا کے مطابق فوری طور پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ترک فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے ایک رہائشی علاقے میں گرا جب کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ علاقے کی سڑک پر بکھر گیا جہاں ریسکیو عملے نے پہنچ کر فوری طور پر امداد کا شروع کر دیا اور ہیلی کاپٹر کا ملبہ رہائشی علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔