وزیراعظم ، آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

وزیراعظم ، آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقات
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان پہنچے جہاں انھوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔


فوج کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردوں کے خلاف حالیہ آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی گئی ، اس کے علاوہ سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔


شمالی وزیرستان دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شمالی و جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے مشترکہ جرگے سے بھی خطاب کیا۔


وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر سابق فاٹا عوام کے حوصلے کو سراہا ، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب آپریشنز پر پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔