عامر خان نے اپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ناکامی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

عامر خان نے اپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں ناکامی پر مداحوں سے معافی مانگ لی
image by facebook

ممبئی:بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اپنی نئی فلم میں ناکامی کی ذمہ داری        قبول کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے ,عامر خان نے اپنی نئی فلم میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے ۔بالی وڈ سٹار کی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کوئی خاص بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔


ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں‌ بتا سکتے کہ کہاں‌ غلطی ہوئی، فلم اولاد کی طرح ہوتی ہے، انھیں بہت دکھ ہے ٹھگز آف ہندوستان ناکام ہوئی۔

یاد رہے کہ دیوالی کے تہوار پر ریلیز ہونے والی میگا بجٹ فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بالی وڈ کی اس مہنگی ترین فلم میں عامر خان، امیتابھ بچن اور کترینا کیف جلوہ گر ہوئے تھے، مگر وہ ناظرین کو متاثر کنے میں‌ناکام رہے۔