شہباز شریف فیملی کی جائیداد کی خریدو فروخت پر پابندی، شیئرز بھی منجمد

شہباز شریف فیملی کی جائیداد کی خریدو فروخت پر پابندی، شیئرز بھی منجمد
کیپشن: نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق اعظم کو ان کیسز کا مانیٹرنگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر کیسز میں شہبازشریف فیملی کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کر دیئے جب کہ بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیلئے متعلقہ بینکوں کو بھی لیٹرز لکھ کر ایس ای سی پی اور شہباز شریف فیملی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جن کمپنیوں میں شریف فیملی کے شیئرز فریز کیے گئے ہیں ان میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری شامل ہے۔

ان کے علاوہ العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کے شیئرز بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

نیب کے مطابق شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز اپنے کاروباروں سے منافع حاصل نہیں کر سکیں گے۔ نیب لاہور نے یہ احکامات ایس ای سی پی اور شریف فیملی کے فنانشل ایڈوائزر کو بھی بھجوا دیے ہیں۔

شہباز شریف فیملی کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نیب لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق اعظم کو ان کیسز کا مانیٹرنگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔