بلاول بھٹو زرداری عالمی وبا کا شکار ہوگئے

Bilawal Bhutto Zardari fell victim to the global epidemic
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی وبا  کا شکار ہوگئے۔

b1f4d84dd64451cbfa4fecf30ca618bc

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جلسے سے ڈیو لنک پر خطاب کروں گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

اسی دوران میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ بلاول بھٹو بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ابھی تک چیئرمین کا ٹیسٹ رزلٹ نہیں آیا، کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت متعدد رہنما بھی اس وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے حکومتی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار پاکستان میں اس وبا کے پھیلائو کا خطرہ ظاہر کر رہے ہیں۔ ملک میں عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے وبائی مرض میں مبتلا مریضوں اور اموات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وائرس کا پھیلائو جاری رہا تو سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے کورونا مثبت ہونے پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔ شہباز شریف کو عدالت پیشی پر بلاول بھٹو کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے بلاول بھٹو سمیت تمام مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔