سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بختاور بھٹو کی وضاحت آگئی 

Bakhtawar Bhutto's explanation came after the dance videos went viral
کیپشن: فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

کراچی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نجی پارٹی میں ڈانس کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد بختاور بھٹوں زرداری نے ان ویڈیوز کے بارے میں اپنی وضاحت پیش کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے  بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ ہی میں اس ویڈیو میں ہوں اور نہ ہی  میراکوئی اس سے تعلق ہے ، میرے دعوت نامے پر 27 تاریخ درج ہے ، جبکہ ویڈٰیو پر غور کریں تو ہمارے خاندان کا کوئی فرد ان ویڈٰیوز میں موجود نہیں ہے ۔ 

4433cc46e84903b6104d3edc663496d4

یاد رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سوشل میڈٰیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ ویڈیوز بلاول ہاؤس کی ہیں اور ان ویڈیوز میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی تقریبات کے دوران ان کے دوستوں نے ہلہ گلہ کیا ہے ۔ اس ڈانس ویڈیو کے بعد بختاور کو اس کی ناصرف وضاحت کرنا پڑی ہے بلکہ انہوں نے سختی سے تردید بھی کردی ہے ۔ 

13fae04e7b8e1ca79dbf5314c5184737

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود کے ساتھ ہوگی اور یہ تقریب کل کراچی میں ہوگی ، جس میں کئی اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کا کارڈ بھی خاص توجہ کا باعث بنا ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے والی اہم ترین شخصیات کو عالمی وبا کا ٹیسٹ کروانے اور اس کی نیگٹو رپورٹ ای میل کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے ۔