انڈیا ایشیا کا کرپٹ ترین ملک بن گیا 

India became the most corrupt country in Asia
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کے آنے کے بعد پورے ملک میں ہندتوا کا راج ہوگیا ، جس کے باعث سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے بھی رشوت کا بازارگرم ہوگیا ہے ، بدعنوانی کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیدیا ہے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ اوسطاََ 39 فیصد بدعنوانی بھارت میں پائی جاتی ہے ۔ 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 46 فیصد بھارتی سرکاری اداروں میں کام کروانے کے لیے رشوت دیتے ہیں جو کہ ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے ۔ 

رشوت ادا کرنے والے لوگوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بتایا کہ رشوت دیے بغیر بھارت میں کوئی کام نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ مسلمانوں ، ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے افراد کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے کئی شہروں میں بھاری رشوت دینی پڑتی ہے ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سترہ ایشیائی ممالک کے بیس ہزار افراد  کو اس سروے میں شامل کیا گیاتھا، جس میں معلوم ہوا کہ سب سے کم رشوت والے ممالک میں چاپان اور مالدیپ شامل ہیں ۔