کرکٹر حسن علی کی سالی کیسر خان کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا 

Cricketer Hassan Ali's Sally video captivated the viewers
کیپشن: فوٹو : بشکریہ کیسر خان انسٹاگرام

ممبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی سالی کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دوشیزہ سے شادی کرنے والے  پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ان دنوں انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہیں ، اور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔ لیکن وہ اکیلے گھر میں ایسے نہیں ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی وقتاََفوقتاََ انٹری دیتے رہتے ہیں ۔ ان کی سالی کیسر خان بھی سوشل میڈیا کی سائیٹ انسٹاگرام پر کافی پاپولر ہیں ۔

bbca6da9129123d085ee0c374a02d668

کیسر خان کی  گزشتہ روز جم میں ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو نے ان کے چاہنے والوں کو اپنے سحر میں ایسا جکڑا کہ یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

کیسر خان جو کہ سوشل میڈیا پرکافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیو سے اپنے فالورز کو ایکٹو رکھتی ہیں ۔حسن علی کی اہلیہ بھارتی خاتون سامعہ خان کی بہن کیسر خان نے اپنی جم میں ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر شئرکیں جس کو ان کے فالوورز کی جانب سے کافی  پسند بھی کیا جا رہاہے۔

7b61b94982dbe7bceb5f59fd8f28dfab

واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ ارزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندارتقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی ۔