بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت 

New gas reserves discovered in Balochistan
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ : آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ  کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخرد ایکسپلوریشن کے لخرد  ایکس ون ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کرلی ہے ۔ 

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے ۔کمپنی  کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوے لخرد کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔ لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا ، اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ کے بہاؤ والے دباؤپر گیس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔ 

لخرد ایکس ون کی دریافت کی ایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہوسکی ، اس سے نئے ایونیو کا آغاز ہوا اور اس سے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ملک کے ہائیڈروکاروبن ریزروز میں اضافہ ہوگا۔ کمپنی کی یہ حکمت عملی دیسی وسائل کے استحصال کے ذریعےملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے مابین پائے جانے والے فرق کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی ۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے ، رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیتڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے ریارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع تھی ۔ جس کے متعلق ماہرین کا کہناتھا کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی ۔