اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے،۔ 

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اور پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے جس میں وہ کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو بھارت کسی صورت میں دبا نہیں سکتا کیونکہ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ نومبر میں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں چودہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ عالمی برداری کشمیریوں کے ماوارئے عدالت قتل کی آزادنہ تحقیقات کرائے اور اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خطوط بھی بھیجے ہیں۔ وزیر خارجہ اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے کنٹی اسٹریٹجی ڈائیلاھ کا انعقاد کیا اور یہ ایک سال میں دوسرا تزویراتی مکاملہ تھا اور وزیراعظم عمران خان نے مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کیا۔