نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

 نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
کیپشن: نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

کراچی: نسلہ ٹاور کے باہر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی جانب سے  مظاہرہ کیا گیا، جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔

نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،  پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرہن کو سڑک  پر جانے سے روکا گیا،  مظاہرین کو روکنے کے لئے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں انتظامیہ اور بڑی تعداد میں مزدور عمارت گو گرا رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی دیواریں گرائی جارہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے ہر فلور پر مزدور موجود ہیں جو تیزی سے کام کر رہے ہیں جبکہ نسلہ ٹاور کے اطراف کے تمام روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس نسلہ ٹاور کے اطراف تعینات ہے۔