خبردار !کورونا کی انہتائی خطرناک قسم آگئی ،ویکسین کی افادیت بھی 40فیصد کم 

JOHANNESBURG,new coronavirus variant,South Africa,Covid-19,Germany,Vacination

کورونا ویکسین کے باوجود بھی خطرہ ابھی ٹلا نہیں ،امریکا اور برطانیہ کے طبی ماہرین نے جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سے خبردار کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا   کی نئی قسم پر  ویکسین کی افادیت 40 فیصد  کم ہو گئی ہے، صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا۔

دوسری طرف برطانیہ نے  کورونا کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ ،، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے ان ممالک کے شہریوں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔