ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو گئیں

 ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو گئیں
کیپشن: ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو گئیں
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

لندن: ملالہ یوسفزئی  برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو گئیں۔  ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین  یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر  ملالہ کی گریجویشن مکمل ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ان کے والدین اور ان کے شوہر عصر ملک بھی ہیں۔

a4e3d790625890685a4d029173b7eae6

حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ فنڈ ریزگ ایونٹ میں دیکھا گیا۔

نوبل انعام یافتہ اور خواتین کی تعلیم کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی کو لندن میں اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ  اینڈریو لائڈ ویبر کے میوزیکل ایونٹ ’سنڈریلا‘ کے افتتاح کے موقع پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کو چنا تھا۔