ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دیں گے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور ریلی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کریں: چیف جسٹس ،پی ٹی آئی درخواست پر حکم

ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دیں گے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور ریلی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کریں: چیف جسٹس ،پی ٹی آئی درخواست پر حکم
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی جلسے کیلئے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراونڈ میں لینڈ کرنے اور ریلیوں کو اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت کی درخواست پر کوئی ڈائریکشن دینے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ مکمل طور پر اسلام آباد انتظامیہ پر چھوڑ دیا ۔

اسلام آباد سے ریلی گزارنے اور ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کی پی ٹی آئی کے درخواست  پر چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے تحریری فیصلہ میں  کہاکہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے  مجاز اتھارٹی ہے ، ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے ۔

فیصلے کے مطابق این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے ۔کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ۔عدالت توقع کرتی ہے ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں