عمران خان کے کہنے پر ملک بھر سے صرف 16 ہزار افراد آئے، 26 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں:رانا ثنا

عمران خان کے کہنے پر ملک بھر سے صرف 16 ہزار افراد آئے، 26 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں:رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے پی ٹی آئی کے اس وقت 8 ہزار کارکن جلسہ گاہ میں موجود ہیں جبکہ 8 ہزار ہی راستے میں ہیں۔ یہ کل 16 ہزار افراد ہیں ۔ ان کی سیکورٹی پر پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے 26 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ 

صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر سےچند ہزار بندے ہی جمع کر سکی۔ عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہےاگر انہوں نے دھرنے کا فیصلہ کیا تو  پانچ سو یا ہزار سے زیادہ بندے نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز سے آگے بڑھائیں گے۔ عوام اس فتنے کو سمجھ چکے  ہیں ، اس لئے باہر نہیں نکلے۔اگر ملک بھر سے 16 ہزار بندے ہی اکٹھے کرنا تھے تو ہمیں بتاتے ان 26 ہزار سیکورٹی اہلکاروں میں سے 16 ہزار کو سول کپڑوں میں جلسہ گاہ میں بھیج دیتے ۔آپ ہمیں گالیاں نکالتے اور گھر چلے جاتے۔ عوام تو تنگ ہوتے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہیں اول تو یہ اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے اگر کیا بھی تو روکنے کے لیے ہم نے انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں