عمران خان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے: مریم نواز

عمران خان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے: مریم نواز
سورس: File

لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام منصوبے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں  کیونکہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا9  سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ناکام ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع ہ بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے ہیں۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں