اداکارہ نور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی خواہش مند

اداکارہ نور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی خواہش مند

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان نور کا کہنا ہے کہ مستقبل میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے، اپنے لیے تو سب اچھا کرتے ہیں لیکن اصل خوبصورتی اس بات میں ہے کہ آپ اپنی ضروریات کی طرح غریب اور ضرورت مند انسانیت کی مدد کریں۔
شہریوں کو انکے بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے مگر ریاست اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اگر ریاست اپنا فرض ادا کرتی تو آج ملک میں غربت کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔ نور نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دکھی انسانیت کی فلاح کی بیڑا اٹھایا ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکا اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد کروں گی۔خدا نے مجھے ہدایت دی ہے اور میری دعا ہے کہ خدا سب کو نیکی اعمال کی توفیق عطاءکرے۔