فیصل قریشی 43برس کے ہو گئے

فیصل قریشی 43برس کے ہو گئے

لاہور : معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی آج اپنی 43ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
26اکتوبر 1974ءکو لاہور میں پیدا ہونے والے فیصل قریشی کا شمار کراچی کی شوبز انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا اور بعد ازاں فلموں میں بھی اداکاری کی۔ جس کے بعد وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے جہاں ان کو بے پناہ کامیاں ملیں۔
ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ٹی وی اور فلموں کی نامور اداکارہ رہی ہیں اور آج بھی وہ ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔ فیصل قریشی آج اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔