توہین عدالت کیس، عمران خان آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

توہین عدالت کیس، عمران خان آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

اسلام آباد: توہین عدالت کیس عمران خان الیکشن کمیشن کے سامنے آج پیش ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کی سماعت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے کاز لسٹ کے مطابق پارٹی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کیا۔ یاد رہے عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی نظرثانی درخواست میں الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں