مسلم لیگ ن کے رہنما "شہباز لونا" پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما

فیصل آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز لونا نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

آصف علی زرداری کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے لیکن ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں اور منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے اور مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب وہ خود انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔ بلاول بھٹو بھی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور ہر حلقے میں جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کا سوچنے والے ذہن سے نکال دیں کہ اس بار مینڈنٹ چوری کر سکیں گے۔ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی کیونکہ زرعی اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو نواز شریف نے کہیں نہیں چھوڑا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں