نواز شریف کو تکلیف دینے کیلئے مریم نواز کو کیس میں شامل کیا گیا: طلال چودھری

نواز شریف کو تکلیف دینے کیلئے مریم نواز کو کیس میں شامل کیا گیا: طلال چودھری

اسلام آباد:وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے. نیب عدالت میں پہنچنے کے بعد  طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کیس میں اس لیے شامل کیا گیا تا کہ نواز شریف کو اذیت دی جا سکے ۔احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لہجےمیں سختی ناانصافی کی وجہ سےآئی۔دوسروں کی طرح نواز شریف کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے ۔نا انصافی ختم ،انصاف دیاجائے، انصاف  نواز شریف کا حق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نا انصافی ختم ہوگی تو لہجے بھی شائستہ ہوجائیں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ نواز شریف سے ڈیل کا ایک ہی اصول ہے، آئین کے دائرے میں کام کریں۔

یاد رہے کہ آج کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز چوتھی بار احتساب عدالت پیش ہوئے ہیں ۔ پچھلی پیشی پر دونوں پر فردِ جرم عائد کر دی گئی تھی ۔ نواز شریف بیرونِ ملک ہونے کے باعث آج پھر اھتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔