نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

اسلام آباد: نواز شریف کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نواز شریف کے وکیل نے جج محمد بشیر سے درخواست کی کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، حاضری سے استثنا دیا جائے۔ جس پر نیب نے نواز شریف کی استثنا کی درخواست کی مخالفت کردی.

نیب پراسیکیوٹر  کا کہنا ہے کہ عدالت نے پندرہ دن کا وقت دیا،اب ملزم کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔عدالت 15دن کیلیےحاضری سےاستثنادےچکی جو24اکتوبرکوختم ہوچکا۔نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ نوازشریف کےضمانتی مچلکےضبط کرکےوارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں۔جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا گیا جس کے مطابق نواز شریف کے دو ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے گئے ۔