ثبوت دیے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں: مریم نواز

 ثبوت دیے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں: مریم نواز

اسلام آباد: مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے سامنے رونا دھونا شروع کر دیا ۔احتساب عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز خاصی پریشان نظر آئیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جب  میڈیاسامنے آیا تو انہوں نے  گلے شکوے شروع کر دیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان اور نوازشریف کیلیےجلد بازی دکھائی جارہی ہے۔ جلد بازی دکھائی جائے گی تو سوال تو اٹھیں گے۔ پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی  اہلیہ  کو کینسر ہے،وہ بیمار ہیں ۔ جمہوریت پر بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے۔ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں،اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتےہیں؟

انہوں نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کیلیے کیوں؟سوال تو اٹھیں گے، کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے؟صحافی نے سوال کیا کہ مریم صاحبہ، کیا آپکی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ نکالے گی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ آپکو پتاہے اصل بات کیا ہے،اتنےسادہ آپ بھی نہیں اتنی سادہ میں بھی نہیں ۔ ہماری حکومت! ہماری حکومت ! بس اس پر اب خاموش رہنا بہتر ہے۔اقامہ پر نواز شریف کی نااہلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی احتساب ہوتاہےجب عدالت کےراستےسےگاڑی مڑجاتی ہے۔محفوظ راستہ دلوانے کےلیے دھرنے دیے جاتے ہیں ۔

حسن اور حسین نواز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین اپنے اوپر الزامات کا جواب دونوں خود دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خاندان میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اختلافات کی باتیں میڈیا پر ہی چل رہی ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ چاہے وہ نام کی جمہوری حکومت ہو اسے مدت پوری کرنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں