لیگی ایم پی اے کے بیٹوں کی گرفتاری کا معاملہ، ڈی پی او کے بعد ایس ایچ او بھی تبدیل

لیگی ایم پی اے کے بیٹوں کی گرفتاری کا معاملہ، ڈی پی او کے بعد ایس ایچ او بھی تبدیل

شکر گڑھ:  تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شکر گڑھ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر تشدد کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کے بیٹوں کی گرفتاری کے معاملے پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فیاض چیمہ کو بھی تبدیل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈی پی او نارووال کاشف محمود کو بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اب تھانہ سٹی میں تاثیر ریاض چیمہ کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے پولیس گردی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق بھی پیش کی تھی۔