میرا کے نکاح کا فیصلہ ایک معمہ بن گیا

میرا کے نکاح کا فیصلہ ایک معمہ بن گیا

لاہور:معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے نکاح کا فیصلہ ایک معمہ بن گیا ہے جو ابھی تک حل نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق میرا کے نکاح کا فیصلہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔خاتون جج نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور، میرا کے کیس کی فائل سیشن جج لاہور کو واپس بھجوا دی ہے ۔
یاد رہے کہ  گزشتہ روز لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی تو اداکارہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ عتیق الرحمان میراخاوندنہیں جھوٹا انسان ہے،میں نے اس سے نکاح نہیں کیا،عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا وہ جعلی ہے اورکسی یونین کونسل نے نکاح نامے کی تصدیق نہیں کی۔


اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان کا پیش کردہ نکاح نامہ منسوخ کیا جائے اور اسے روکا جائے کہ مجھے بیوی نہ کہے،اداکارہ میرا نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد پیپرپر دستخط کئے اور انگوٹھا بھی لگایا۔