ریاض :مدینہ میں امن عامہ کے اہلکاروں نے سال رواں کے ماہ محرم کے دوران اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 4476 تارکین کو گرفتار کر لیا۔سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کے لئےمختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت غیرملکیوں کے بارے میں سخت قوانین نفاذ کئے جا رہے ہیں،اس سے پہلے مکہ میں غیر ملکیوں کے ٹیکسی چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔