دبئی : آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے میں موجود نہ ہونے کے بعد معروف بیسٹمین احمد شہزا د کی ایک اور تصویر وائرل ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کو آخری ون ڈے کی جیت کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ خوشیاں مناتے نہ تو دیکھا گیا ۔بلکہ گروپ فوٹ میں بھی وہ نظر نہ آئے ۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہونے لگیں جس کے بعد پی سی بی ذرائع کو واضح کرنا پڑا کہ وہ گروپ فوٹو میں کیوں موجود نہیں تھے ۔ تاہم گزشتہ روز دبئی میں ٹی 20 میچوں کے لیے گئے احمد شہزاد کی ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو تو آگئی مگر اس میں وہ ایک کونے میں نظر آئے ۔ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پھر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ۔

صارفین کا کہناہے کہ احمد شہزاد کا گروپ فوٹؤ میں ایسی جگہ کھڑ اہونا اہمیت کا حامل ہے  ۔ کیوں کہ وہ ٹیم کی تمام تصاویر میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔مگر یہ تصویر کچھ اور ہی کہانی کی طرف لے جارہی ہے ۔

کئی صارفین کا کہناہے کہ اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے ۔ وہ اگر کونے میں کھڑے ہوجائیں وہ پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں اور رہیں گے ۔ اب اصل بات کیا ہے یہ تو احمد شہزاد اور کرکٹ بورڈ ہی بتا سکتا ہے ۔