الیکشن کمیشن پر تنقید کسی کو نیچا دکھانے کیلئے نہیں کی تھی : عمران خان

الیکشن کمیشن پر تنقید کسی کو نیچا دکھانے کیلئے نہیں کی تھی : عمران خان

اسلام آباد:ؒ الیکشن کمیشن نےعمران خان کےخلاف توہین عدالت کےدونوں کیسزختم کردیے۔الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آج توہین عدالت کا کیس ختم ہوگیا  ۔میری تنقید کسی ذات پر نہیں تھی ۔126دن کا دھرنا بھی شفاف الیکشن کے لیے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں شفاف الیکشن بنیادی بات ہوتی ہے ۔اگر کسی پر تنقید کرتا ہوں تو بہتری کے لیے کرتا ہوں اس لیے الیکشن کمیشن کےخلاف سخت ریمارکس رد عمل تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی سربراہ ہوں 21 سال سے سیاست میں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سارا مسئلہ غلط فہمی کا ہے۔میرا کوئی ارادہ نہیں کہ آپ کو ڈی گریڈ کروں۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سےنکلاتو مجھے پتا چلا کہ میرے وارنٹ نکل گئے ۔چارحلقےکھولنےکامطالبہ اس لیےتھا کہ شفاف انتخابات ہوں۔میری تنقید کا مقصد الیکشن کمیشن کو قابل اعتماد بنانا تھا۔امیدرکھتاہوں الیکشن کمیشن وہ الیکشن کرائےجس کےلیے قوم ترسی ہوئی ہے۔ہمارےملک کی ضرورت ہےکہ الیکشن کمیشن کی عزت ہو۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے تنقید کرتی ہے کہ حکومت بہتر کام کرے۔کبھی غلیظ زبان استعمال نہیں کی جومریم صفدرگینگ استعمال کرتاہے۔آپ نےلوگوں کی بدتمیزی دیکھنی ہےتوموٹوگینگ کی گفتگوسناکریں۔