بہاؤالدین زکریا کا عرس، شاہ محمود کے بھائی کی عقیدت مند پر تھپڑوں کی بارش

بہاؤالدین زکریا کا عرس، شاہ محمود کے بھائی کی عقیدت مند پر تھپڑوں کی بارش

ملتان: ملتان میں حضرت بہاالدین زکریا کے عرس کے دورا نشاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین نے عقیدت مند پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بہاؤالدین زکریا کے عرس کے موقع پر رش کے باعث ایک عقیدت مند نے غلطی سے مرید حسین قریشی کے بیٹے کو روک دیا جس پر انہوں نے عقیدت مند پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

عقیدت مند ان سے معافی مانگتا رہا لیکن وہ مسلسل اسے تھپڑ مارتے رہے۔ اس شخص نے مرید حسین قریشی کے پاؤں پکڑ کر بھی معافی مانگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں